Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ، شٹرنگ ٹوٹنے سے 2 مزدور جاں بحق

امدادی ٹیموں نے ملبے سے 3 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 02:44pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

اسلام آباد میں بھارہ کہوبائی پاس منصوبےکے بڑے پلرکی شٹرنگ ٹوٹنے سے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

وفاقی دارالحکومت میں بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کی تعمیرکےدوران حادثہ پیش آیا، منصوبے کے ایک بڑے پلر کی شٹرنگ گرگئی جس کےملبےمیں کئی مزور دب گئے۔

حادثےکے بعد دیگرمزدورں ،علاقہ مکنوں اورامدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے مزدوروں کوملبے سے نکالا۔

ریسکیو حکام کےمطابق حادثے میں 2 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگرمزدوروں کو ملبے سے نکال کرزخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے ،ملبے میں دبے دیگر مزدوروں کو نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

عینی شاہدین کاکہناہے کہ متبادلہ اتنظامات نہ کرنے کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کا بھارہ کہو واقعے پر نوٹس

چیف کمشنر اسلام آباد نورالامین مینگل نے بھارہ کہو واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن کی سربراہی میں 8 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

بہارہ کہو منصوبے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا تھا۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریلر نے 2 پلرز کی شٹرنگ کو نقصان پہنچایا، ٹریلر کی پہلی ٹکر سے ایک پلر کی شٹرنگ نیچے گری، شٹرنگ گرنے سے کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔

وزیرداخلہ نے شٹرنگ گرنے کے حادثے کا نوٹس

ادھر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے شٹرنگ گرنے کے حادثے کا نوٹس لے لیا۔

وزیرداخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد

bhara kahu bypass project

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div