Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

معروف گلوکار واسو گاجانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

گلوکار عرصہ دراز سے شوگر بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھے
شائع 24 فروری 2023 01:50pm
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

بلوچستان کے معروف لوک گلوکار واسو گاجانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق لوک گلوکار واسو گاجانی عرصہ دراز سے شوگر بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھے۔

مزید بتایا کہ جمعہ کی شب رات گئے اپنے آبائی علاقے گوراناڑی ضلع صحبت پور میں انتقال کر گئے تھے۔

لوک گلوکار واسو گاجانی نے تنقیدی شاعری سے بلوچستان میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا اور پاپ سنگر شہزاد رائے کے ساتھ کام کرکے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت پائی۔

واسو گاجانی محکمہ پولیس بلوچستان میں درجہ چہارم کے ملازم تھے جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد باضابطہ طور پر گلوکاری شروع کی تھی۔

گلوکار کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ آبائی گاؤں گورناڑی میں ادا کی جائے گی۔

فنکار واسو گاجانی نے اپنے آخری ایام انتہائی مفلسی میں گزارے وہ اپنے آبائی گاؤں گور ناڑی میں انتہائی سادہ زندگی بسر کررہے تھے۔

بلوچستان

singer

Vasu Gajani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div