Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کیے جانے کا امکان

پی سی بی نے مشاورت کیلئے ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا
اپ ڈیٹ 23 فروری 2023 11:20pm
آرٹ ورک/ آج نیوز
آرٹ ورک/ آج نیوز

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے بقیہ میچز لاہور اور راولپنڈی سے کراچی منتقل کیے جانے پر غور شروع کردیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز سے مشاورت کیلئے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے

پی ایس ایل ایٹ کے چھکے اور چوکوں سے مزین میچز جاری ہیں۔ غیرملکی اور مقامی کھلاڑی بھی کھیل سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ کراچی کے ساتھ پنجاب کے شائقین میں بھی خوب جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

ایسے میں یہ خبر اۤگئی ہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز پنچاب سے کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ایس ایل میچز کرانے کیلیے پچاس کروڑ روپے ادائیگی کے بل بھیج دیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے سے نمٹنے کےلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ بورڈ نے ایونٹ میں شامل ٹیموں کے فرنچائز سے مشاورت کیلیے جمعہ کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم مشاورتی اجلاس میں لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ کیےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچز پنجاب سے کراچی منتقل کیے جانے پر مشاورت اس لئے کی جارہی ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ایس ایل میچز کرانے پر 50 کروڑ روپے ادائیگی کے بل بھیج دئیے ہیں جب کہ کراچی میں میچز کرانے کے لیے اخراجات ادا نہیں کرنے نہیں پڑتے۔

PCB

PSL8

PSL8 Official Trophy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div