Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 8: ملتان اور کراچی کے بعد اگلے میچز کس شہر میں

پاکستان سپرلیگ سیزن 8 پوری آب وتاب کے ساتھ جاری
شائع 23 فروری 2023 09:51am
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان سپرلیگ سیزن 8 پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، ایونٹ میں اب تک 11 میچز کھیلے جاچکے ہیں، ان میچز کی میزبانی ملتان اور کراچی نے کی۔

ملتان اور کراچی کے بعد پی ایس ایل کے میچز کا میزبان لاہور ہوگا ، جس کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

ہوٹل اور اسٹیڈیم کے راستوں کی صفائی اور روشنی کے لئے اضافی لائیٹس لگائی جارہی ہیں جبکہ سڑکوں کے اطراف میں کھلاڑیوں کے اسٹیمرز بھی آویزاں کے جارہے ہیں ۔

کلمہ چوک میں زیر تعمیر انڈر پاس کے تعمیراتی کام کی وجہ سے شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں 15واں میچ قذافی اسٹیڈیم میں 26فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل سمیت 9میچز کھیلے جائیں گے۔

karachi

Multan

Lahore High Court

PSL 8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div