Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

انتخابات کی تاریخ پر صدر کے ساتھ مشاورت سے الیکشن کمیشن کی معذرت

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے ایک اور خط کا جواب دے دیا
اپ ڈیٹ 19 فروری 2023 03:40pm

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت عارف علوی کے ایک اور خط کا جواب دے دیا۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس 20 فروری کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق صدر مملکت کے ساتھ مشاورت میں شامل ہونے سے معذرت کر لی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں لکھا کہ ہم صدر کے ساتھ مشاورت میں شریک نہیں ہو سکتے، مشاورت میں شرکت کا حتمی فیصلہ پیر کو اجلاس میں ہو گا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جواب سیکرٹری نے صدر کو بھجوا دیا ہے۔

صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ کی سیشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن کو مشاورت کے لیے بلایا تھا۔

الیکشن کمیشن نے جواب میں یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن ازخود انتخاب کی تاریخ مقرر نہیں کر سکتا، آئین کے مطابق صوبائی اسمبلی کا پول ڈے گورنر دے گا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 46 کے تحت کوئی بھی انتظامی ادارہ صدر سے کوئی معلومات نہیں روک سکتا، اس لیے ای سی پی کو صدارتی حکم نامے سے انکار کرنے کا اختیار نہیں ہے کہ وہ اسے انتخابات کی صورتحال سے آگاہ کرے۔

ECP

اسلام آباد

punjab

KPK

President Arif Alvi

by election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div