Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے
اپ ڈیٹ 19 فروری 2023 05:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی ایس ایل
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 میں ملتان سلطانز نے تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان نے ہوم گراؤنڈ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے 4 وکٹوں پر 190 رنز اسکور کیے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 191 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

ملتان سلطان کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پال اسٹرکنگ اور حسن نواز میدان میں اترے، دوسرے اوور میں پال اسٹرلنگ کی صورت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ گری، اس وقت اسکور 9 رنز تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 32 رنز پر حسن نواز کی صورت میں گری، انہوں نے 21 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کو تیسری کامیابی 88 رنز پر ملی، کولن منرو کو اسامہ میر نے میدان بدر کیا۔ 90 رنز پر شاداب خان بھی آؤٹ ہوگئے۔

ایک جانب وکٹیں گرتی رہیں اور دوسری جانب راسی وین ڈر دوسان کھڑے رہے۔ 112 رنز پر اعظم خان بھی عباس آفریدی کی بال پر بولڈ ہوگئے۔

131 پر راسی وین ڈر دوسان بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 32 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ساتویں وکٹ فہیم اشرف کی گری تو ٹیم کا اسکور 132 رنز تھا۔ عباس آفریدی نے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔

اگلی ہی گیند پر عباس آفریدی نے وسیم جونیئر کو بھی آؤٹ کردیا۔

138 رنز پر ملتان سلطان کا نواں شکار ٹام کرن بنے ، اگلی ہی گیند پر احسان اللہ نے ابرار احمد کو بھی بولڈ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ ختم کردی۔

ملتان سلطان کی اننگز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا تاہم شان مسعود رومان رئیس کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کپتان محمد رضوان اور رائلی روسو نے 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، رضوان 38 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں ڈیوڈ ملر اور کیرون پولارڈ نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ملر 52 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے، دیگر کھلاڑیوں میں پولارڈ 32 جبکہ خوشدل شاہ 3 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن، فہیم اشرف، شاداب خان اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، ملتان کی ٹیم میں سمین گل کی جگہ محمد الیاس جبکہ اسلام آباد کی ٹیم میں آصف علی کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے ملتان سلطانز کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں اور انہیں ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کریں۔

اس موقع ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کمبنیشن اچھا ہے، بڑا ٹارگٹ دے کر میچ میں کامیابی سمیٹنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں پال اسٹرلنگ، کولن منرو، ریسی ون ڈر ڈسن اور ٹام کرن غیرملکی کھلاڑیوں کے طور پر شامل ہیں۔

اس میچ میں ملتان سلطانز نے غیرملکی کھلاڑیوں میں سے رائیلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ اور کارلوس برتھ ویٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے 2 میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈکا یہ دوسرا میچ ہے ، کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 4 وکٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں آج ڈبل ہیڈرز مقابلے ہوں گے، دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل 3 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

mohammad rizwan

islamabad united

TOSS

Multan Sultan

shadab khan

PSL 8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div