Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

”پاکستان اپنے ترک بھائیوں کی مدد جاری رکھے گا“ - شہباز شریف

وزیراعظم نے امدادی سامان ترکیہ حکام کے حوالے کردیا
اپ ڈیٹ 17 فروری 2023 02:20pm
اسکرین گریب/  پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ترکیہ میں آنیوالے زلزلے کے بعد امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کردیا۔

وزیراعظم اس وقت ترکیہ کے شہر آدیامان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ترک بھائیوں کی مدد جاری رکھے گا ساتھ ہی سردی کے خیموں کی امداد جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے بھیجے جانیوالے امدادی سامان کی ترکیہ آمد کا جائزہ بھی لیا۔ اور کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ترکیہ نے کوئی کسر نہ چھوڑی تھی، کل ٹینٹ مینوفیکچررز سے ملاقات کروں گا، اور زلزلہ متاثرین کیلئے بہترین ٹینٹس بھجوائیں گے، جلد سے جلد وقت میں یہ امداد بھجوائیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ عالمی برادری اور او آئی سی، یو این کیلئے میرا یہی پیغام ہے کہ ترکیہ کی مدد کیلئے پوری انسانیت کو آگے آنا چاہئے، یہ کوئی سیاست نہیں ہے۔

اس قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کو ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ریسکیو و ریلیف ٹیموں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیں گے۔

شہباز شریف آدیامان یونیورسٹی میں زلزلہ زدگان سے ملاقات کے ساتھ ہی ان کی مدد کیلئے قائم سینٹر کا دورہ کریں گے۔

Shehbaz Sharif

turkiye

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div