Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس؛ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

عثمان بزدارکو5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
شائع 16 فروری 2023 12:22pm

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری اور کال اپ نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

عثمان بزدار عدالت میں عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے نیب کوعثمان بزدارکی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عثمان بزدار کی 27 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

Usman Buzdar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div