Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

گورنر خیبرپختونخوا کا انتخابات کیلئے امن و امان پر نگراں وزیراعلیٰ کو خط

امن وامان کی صورتحال سے متعلق ہمیں آگاہ کیا جائے، صوبے میں پرامن اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں، خط
شائع 15 فروری 2023 06:38pm

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق نگراں وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا، خط میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کے معاملے پر لکھے گئے خط میں گورنر خیبرپختونخوا نے نگراں وزیراعلیٰ کو کہا کہ وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کیا، آئین کے مطابق گورنرعام انتخابات کیلئے تاریخ مقرر کرے گا۔

خط میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی تشویشناک صورتحال ہے، انتخابات کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اعتماد میں لیا جائے اور انتخابات کا پرامن طریقے سے انعقاد یقینی بنایاجائے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ امن وامان کی صورتحال سے متعلق ہمیں آگاہ کیا جائے، صوبے میں پرامن اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

governor kpk

care taker cm kpk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div