Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

کراچی کی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی ایم کیوایم کے مطالبات ماننے کو تیار

پیپلزپارٹی کا وفد آج شام بہادرآباد پہنچے گا
شائع 15 فروری 2023 01:30pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

پیپلزپارٹی حلقہ بندیوں کے معاملے پر ایم کیوایم کے مطالبات ماننے کو تیار ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ کی قیادت میں وفد آج شام پانچ بجے ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد پہنچے گا، وفد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا پیغام رابطہ کمیٹی کو پہنچائے گا۔

دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بھی شام چار بجے اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں مصطفی کمال بلدیاتی حکومتوں پر ماضی میں پاس کیے گئے بلز پر بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، جو بعد میں مؤخر کردیا تھا۔

ایم کیو ایم کے کنوینئیر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ امن مشقوں کے بعد دھرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے، ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میری وزیراعلی سندھ سے حلقہ بندیوں پربات ہوئی ہے اور ہم ایک ڈرافٹ پر کام کر رہے ہیں۔

PPP

MQM Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div