Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لال حویلی میں شیخ رشید کی ہمشیرہ کی ملکیتی پراپرٹی بھی ڈی سیل

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وکیل کے بیان پر درخواست نمٹا دی
شائع 14 فروری 2023 12:28pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

لال حویلی کے نچلے حصے میں واقع سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہمشیرہ کی ملکیتی پراپرٹی بھی ڈی سیل کردی گئی، یہ پراپرٹی شیخ رشید احمد کی سیاسی سرگرمیوں کا محور اور دفترکے طور پر استعمال ہوتی تھی جبکہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وکیل کے بیان پر درخواست نمٹا دی۔

شیخ رشید کی ہمشیرہ عابدہ شمیم کی درخواست پر سماعت ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس وقاص رؤف مرزا نے سماعت کی۔

سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ پراپرٹی D-156 بھی لال حویلی کا حصہ ہے جہاں شیخ رشید کا سیاسی دفتر قائم ہے، محکمہ متروکہ وقف املاک نے 30 جنوری کو لال حویلی اور ملحقہ پراپرٹیز کو غیر قانونی طور پر سیل کیا۔

شیخ رشید اور شیخ صدیق کی رٹ پیٹشن پر عدالت نے لال حویلی کو ڈی سیل کروا دیا، محکمہ متروکہ وقف املاک نے بد نیتی سے اسے ڈی سیل نہیں کیا تھا، رٹ پیٹشن کے دائر اور سماعت کا علم ہونے پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے رات کو اسے ڈی سیل کردیا۔

بعدازاں عدالت نے ابتدائی سماعت پر وکیل کے بیان پر درخواست نمٹا دی۔

rawalpindi

Sheikh Rasheed

Awami Muslim League

Lal Haveli

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div