Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ کا ایک ماہ میں تمام اداروں میں اردو زبان کے نفاذ کا حکم

آرٹیکل 251 اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کیا جائے، عدالت
شائع 13 فروری 2023 12:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کی حکم کے مطابق ایک ماہ میں تمام اداروں میں اردو زبان کے نفاذ کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے کیس کی سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 251 اور سپریم کورٹ کے فیصلے پرفوری عمل کیا جائے۔

عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو عمل آمد رہوررٹ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے آغاز پر سرکاری وکیل کی مزید مہلت کی استدعا جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے کر نفاذ اردو کا حکم جاری کر رکھا ہے، کئی سال گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا، عدالت نے ملک بھر کے تمام اداروں، تعلیمی نصاب، سرکاری نوٹیفکیشن اردو زبان میں جاری کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ عدالتی فیصلے بھی اردو میں جاری کرنے کا حکم دے رکھا ہے، نفاذ اردو کے حوالے سے سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آج بھی عمل درآمد کی راہ تک رہا ہے،عدالت فوری طور پر نٍفاذ اردو کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے-

Supreme Court

Lahore High Court

urdu language

Institutions

Implementation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div