Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ، کالعدم ٹی ٹی پی کا بیان جاری

عمران خان اور پارٹی کے الزامات پر کالعدم ٹی ٹی پی کی وضاحت
شائع 09 فروری 2023 06:01pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملوں کی منصوبہ بندی کئے جانے کی تردید کردی۔

عمران خان کو دھمکیوں سے متعلق افواہوں کے حوالے سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ جنگ سے دور رہنے والی کوئی سیاسی شخصیت یا جماعت قطعاً ہمارے نشانے پر نہیں ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے سابق عمران خان کے قتل کی کوشش کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کردیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنے لیٹر ہیڈ پر جاری بیان میں کہا کہ ”تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی پارٹی کے صوبائی ترجمانوں کے ساتھ ایک اجلاس میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے، تقریباً 10 روز قبل بھی اسی پارٹی کے چند لوگوں نے اسی نوعیت کے بے بنیاد دعوے کیے تھے۔“

کالعدم دہشت گرد تنظیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی کئی سیاسی شخصیات کے ساتھ ایسا کرچکے ہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ ”ہماری جنگ اداروں کے ساتھ ہے، دیگر سیاسی و غیرسیاسی افراد اور جماعتوں کو ہم خبردار کرچکے ہیں کہ وہ اس جنگ سے دور رہیں اور جب تک وہ اس پر عمل پیرا ہیں، وہ قطعاً ہمارا نشانہ نہیں ہیں۔“

imran khan

Attack on Imran Khan

Tehreek Taliban Pakistan (TTP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div