Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لیاری جنرل اسپتال میں 5 بچیوں کی ہلاکت، 3 سے زیادتی کی تصدیق

جاں بحق بچیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا تھا۔
شائع 06 فروری 2023 04:51pm

لیاری جنرل اسپتال میں قائم چائلڈ لائف فاؤنڈیشن میں بچیوں کی ہلاکت کے معاملے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرادی۔

آج نیوزکو موصول رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں تین بچیوں سے زیادتی کی تصدیق کہ گئی ہے۔

لیاری جنرل اسپتال میں میڈیکو لیگل سیکشن نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔

پانچ بچیوں کو 20 روز کے دوران تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن میں سے تین بچیاں دوران علاج دم توڑ گئی تھیں۔

چائلڈ لائف فاؤنڈیشن میں چار بچیوں کو لیاری اور ایک کو بلدیہ سے لایا گیا تھا۔

دو بچیوں کو ابتدائی علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

جاں بحق بچیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا تھا۔

متاثرہ بچیوں کی عمریں دو سے 14 سال ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے لاش کو بغیر کارروائی ہی واپس کردیا تھا۔

Child Rape

Liyari General Hospital

Child Life Foundation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div