Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار

بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا
شائع 06 فروری 2023 09:00am
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا جبکہ خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور مری، گلیات اورگردونواح میں برفباری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ چترال، دیر،سوات، بونیر، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور بالاکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں آج گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش اور برفباری کا امکان ہے اور بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div