Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اسلام آباد: انسدادہنگامہ آرائی فورس کے اہلکاربیرکوں سے بے دخل، چارپائیاں پھینک دی گئیں

آئی ٹین دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار کا سامان بھی پھینک دیا گیا
شائع 04 فروری 2023 12:15pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

اسلام آباد پولیس لائن میں اینٹی روئٹس فورس (انسداد ہنگامہ آرائی فورس )کے اہلکاروں کو بیرکوں سے بے دخل کردیا گیا۔

اس اقدا م پر بے دخل پولیس ملازمین نے افسران کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین نے کہا کہ ہمیں کہا جارہا یے کہ باہر جاکر رہائش اختیار کریں، یہاں نئے ملازمین بھرتی کیے جا رہے ہیں۔

ملازمین نے بتایا کہ آئی ٹین بم دھماکے میں زخمی پولیس ملازم کا سامان بھی باہر نکال دیا گیا ہے۔

آج نیوزکی جانب سے ترجمان اسلام آباد پولیس سے معاملے پر موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ آئی 10دھماکے کے زخمی کی چارپائی باہر پھینک دی گئی تھی۔

انہوں نے وضاحت پیش کی کہ بہت سی چار پائیوں میں سے ایک آئی 10 دھماکے کے غازی کی بھی تھی جس کا پتہ نہیں چل سکا۔

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div