Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سی ٹی ڈی پنجاب نے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، دستی بم، اسلحہ برآمد
شائع 04 فروری 2023 11:19am
تصویر/ ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق لاہورسمیت 4 اضلاع سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتاریاں لاہور، گوجرانوالا، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں کی گئیں۔

گرفتاردہشت گردوں میں عبدالرحمان، روید خان، غلام اللہ اور احمد حسن، جلیل احمد، امداد اللہ، باسط علی اور جنیدعلی شامل ہیں، جبکہ ان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القائدہ سے ہے۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، دستی بم، اسلحہ برآمد کرلیا ساتھ ہی دہشت گرد حساس اضلاع میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں جس کی تفتیش جاری ہے جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 20 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔

رواں ہفتے 476 کومبنگ آپریشنز کے دوران 91 مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا جبکہ مشتبہ افراد کے خلاف 67 مقدمات درج کئے گئے۔

CTD

Punjab police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div