Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کبھی سر جوڑنے کی دعوت تو دوسری طرف ہمارے خلاف پرچے کاٹے جا رہے ہیں، شاہ محمود

صبر کا امتحان نہ لیا جائے، کسی کو انتقامی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے، فرخ حبیب
شائع 03 فروری 2023 08:52pm
پی ٹی آءی رہنما شاہ محمود قریشی۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آءی رہنما شاہ محمود قریشی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کبھی ہمیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے دعوت دی جارہی ہے تو دوسری طرف ہمارے خلاف پرچے کاٹے جا رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری بھیج کر پی ٹی آئی کے کارکن خالد گجر کے ڈیرے پر چھاپا مارا گیا، انہیں کسی مقدمے میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی، ایسے میں بے گناہ لوگوں کی جان کو خطرہ ہوتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کبھی دہشت گرد عناصر کا مقابلہ کرنے کے لئے سر جوڑنے کی دعوت دی جا رہی ہے جب کہ دوسری طرف تسلسل سے ڈرانے دھمکانے اور پرچے کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے جو کہ متضاد بات ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، کسی کو انتقامی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کی خیبر پختونخوا کی سکیورٹی واپس کی گئی اور یہاں جو سکیورٹی دی گئی ہم اس سے مطمئن نہیں، اسی لئے ہم خود سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کے ورکرز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بعد میں کوئی ہم سے حالات کا گلہ نہ کرے۔

Shah Mehmood Qureshi

imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div