Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

مہنگائی آئی ایم ایف معاہدے کے نتیجے میں ہوئی، اس میں ہمارا قصور نہیں، رانا ثناء اللہ

مریم نواز کو ایسے ہی نہیں نائب صدر بنادیا، ان کی پارٹی کیلئے جدوجہد ہے، وزیر داخلہ
شائع 01 فروری 2023 05:32pm
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — فائل
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے نتیجے میں ہوئی، اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔

بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے سب کو متاثر کیا، مہنگائی کا طوفان ہمارا قصور نہیں بلکہ یہ سابقہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کے نتیجے میں ہوئی، اس معاہدے پر عمل کرنا ہماری مجبوری بنی اور اگر معاہدہ آگے نہ بڑھاتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، ایک سازش کے نتیجے میں ملک کو عمرانی ٹولے کے حوالے کیا گیا، البتہ ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کیلئے نوازشریف کی قیادت میں جدوجہد کی ضرورت ہے اور مریم نواز اس جدوجہد کو لیڈ کرنے جارہی ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو ایسے ہی نہیں نائب صدر بنادیا، مریم نواز کی پارٹی کے لئے جدوجہد ہے، مشکل وقت میں ہمای یہ بہن اور بیٹی باہر نکلی، مریم کو نواز شریف کو تکلیف پہنچانے کے لئے ان کے سامنے گرفتار کیا، اس لئے مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔

PMLN

Maryam Nawaz

economic crisis

Rana Sanaullah

IMF

bahawalpur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div