Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ڈالر مزید 7 روپے 3 پیسے مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 273 روپے۔۔۔
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2023 04:24pm

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 3 پیسے مہنگا ہوگیا.

انٹربینک میں قیمت پہلی بار 269 روپے 63 پیسے تک پہنچ گئی۔

جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 262 روپے 60 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 273 روپے ہے۔

**کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں پھراضافہ ہوا۔

انٹربینک میں 6 روپے 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالرکی قیمت 269 روپے ہوئی، 10 ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں کئی مرتبہ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

اس سے قبل 26 جنوری کو انٹربینک میں ڈالر 24 روپے 54 پیسے مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 19 روپے اضافہ ہوا تھا۔

مذکورہ اضافے کے بعد سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 255 روپے 43 پیسے پر پہنچ چکی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 262 کا ہوگیا تھا۔

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے متعلق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کے لئے مشکل ترین وقت شروع ہوچکا ہے، 75 سالہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط میں سے ایک شرط بھی یہ تھی کہ ڈالر کو مارکیٹ ریٹ چھوڑ دیا جائے۔

وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیشت کی زبوں حالی اسحاق ڈار کا بروقت اقدام نہ اٹھانا ہے، نئی پٹرول کی قیمت 250 روپے سے اوپر ہوں گی، بجلی اور گیس کی قیمتوں کا تعین 250 کی قیمتوں سے ہوگا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

وزارت خزانہ کی درخواست پر نویں اقتصادی جائزے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان 9 فروی تک ہوگا جس میں وفد دورے کے دوران نیپرا،ایف بی آر،اوگرا سمیت دیگراداروں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے معاشی اہداف، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں اورسیلاب کے بعد پیدا شدہ صورتحال کاجائزہ لے گا، مذاکرات ہونے پر پاکستان کو ایک ارب ڈالرکی قسط پاکستان کو فراہم کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اصرار کیا ہے کہ 600 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں تاکہ خسارہ کم کیا جاسکے تاہم حکومت پاکستان نے اس مطالبے سے اتفاق نہیں کیا۔

pakistan economy

pakistan stock exchange

Dollar

Economic Crises

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div