Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عوام کو جاہل بنانے میں حکمران طبقے کا بڑا ہاتھ ہے، حافظ نعیم الرحمان

آئی ایم ایف حکمرانوں سے مراعات کم کرنے کا کیوں نہیں کہتا؟
شائع 30 جنوری 2023 11:40am
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کو جاہل بنانے میں حکمران طبقے کا بڑا ہاتھ ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، حکمران طبقے نے ہمیں دلدل میں دھکیل دیا، سابق اور موجودہ حکمرانوں کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنی عیاشیاں چھوڑنے کے لئے تیار نہیں، تمام حکمران بوجھ عوام پرڈال دیتے ہیں، حکمران طبقے کی عیاشیوں کی وجہ سے ہمارایہ حال ہوا ہے، عوام کو جاہل بنانے میں حکمران طبقے کا بڑا ہاتھ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکرمان خود عیاشیاں کرتے ہیں اور پٹرول بم عوام پر پھینکتے ہیں، آئی ایم ایف حکمرانوں سے مراعات کم کرنے کا کیوں نہیں کہتا؟۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو 15 دن ہوگئے، معاملہ اب تک اٹکا ہوا ہے، جماعت اسلامی ایک ایک ووٹ کا تحفظ کرے گی، یوسیز کے ضمنی الیکشن میں مخالفین کو شکست دیں گے، کراچی کے عوام نے ہم پر اعتماد کیا، ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

karachi

Jamaat e Islami

press conference

Hafiz Naeem ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div