Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لسبیلہ بس حادثہ: جاں بحق افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے نمونے لیب پہنچا دئیے

جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگی، پولیس سرجن
شائع 30 جنوری 2023 11:33am
کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی - تصویر/ نمائندہ آج نیوز، دیدار علی
کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی - تصویر/ نمائندہ آج نیوز، دیدار علی

بلوچستان کے شہر بیلہ میں افسوسناک حادثہ کے بعد جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کروانے کے لیے ڈی این اے نمونے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی پہنچادئیے گئے ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹرسمیعہ طارق کے مطابق جامعہ کراچی کی لیب میں اہل خانہ اور جاں بحق افراد کے سیمپل جانچنے کا عمل ہوگا اور شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگی۔

سمیعہ طارق نے کہا کہ گزشتہ روز 38 لاشوں کو پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جبکہ میڈیکولیگل ٹیم، مردہ خانہ اسسٹنٹ موجود تھے اور مجھ سمیت پوری ٹیم نے مسلسل11گھنٹے سے زائد کام کیا۔

پولیس سرجن نے کہا کہ نمونوں کوکراچی یونیورسٹی لیبارٹری پہنچا دیا گیا اور تمام لاشوں کو ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ پرمنتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ کے جاری کردہ ہینڈآئوٹ میں کہا گیا ہے کہ مسافرکوچ حادثے میں مجموعی طور پر41 مسافرجاں بحق ہوئے تھے۔

مزید کہا کہ جن میں سے 3 افراد کی میتیں ورثاء کی جانب سے شناخت کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردی گئی ہیں۔

ہینڈ آئوٹ کے مطابق دیگر 38 جاں بحق افراد کی میتوں کو ایدھی ایمبولینسس کے ذریعے کراچی جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کی علی الصبح بیلہ نمی چیک پوسٹ کے ایریا لنگڑا پل کے مقام پرمسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 41 مسافرجان کی بازی کی ہار گئے تھے۔

بلوچستان

karachi

DNA

lasbela

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div