Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

رشوت کا الزام، پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری کے خلاف مقدمہ درج

محمد خان بھٹی نے محکمہ ہائی وے کے افسران سے 46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لی، ایف آئی آر
شائع 29 جنوری 2023 05:32pm

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی پر محکمہ ہائی وے کے افسران سے 46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام ہے۔

ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال بھی نامزد ہیں، جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس ڈی او رانا اقبال نے محمد خان بھٹی کو من پسند پوسٹنگ کے لیے کروڑوں روپے دیے۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے کئی افسران محمد خان بھٹی کیلئے کام کرتے رہے ہیں۔

اینٹی کرپشن محکمہ ہائی وے کے ایکسئن دلشاد احمد، کاشف شکور، فتح محمد اور ارشد ندیم کے کردار کا تعین دوران تفتیش کرے گا۔

ایس ڈی او نعیم بٹ، ایکسئن محمد فریاد، مالکان نوید کنسٹرکشن اور رضا کنسٹرکشن کے کردار کا تعین بھی دوران تفتیش کیا جائے گا ۔

corruption

FIR

anti corruption punjab

Muhammad Khan Bhatti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div