Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات ہے آج ساری قوم رو رہی ہے، شیخ رشید

9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلادیں گی، سابق وزیر داخلہ
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2023 01:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات ہے آج ساری قوم رو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلادیں گی، ذبح خانے میں لے جائے گی اور سڑکوں پرماتم کرائے گی۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ دیکھتے ہیں پہلے ڈالر 300 کا ہوتا ہے یا پیٹرول ہوتا ہے، 100روز میں الیکشن ناگزیر ہیں، صوبے اور مرکز میں اکٹھے ہوں گے ورنہ جوڈو کراٹے ہوں گے، ڈار کو آوٹ سورس کرنا ہوگا۔

شیخ رشید نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مریم کے آنے کے پہلے روز 35 روپے پیٹرول مہنگا کر کے سلامی دی گئی، پاکستان کی سلامتی سپریم کورٹ کے کندھوں پر آگئی، ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کرانے ہوں گے یا پھر جھاڑو پھر جائے گی، غریب کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار کی جائے، عوام اداروں سے لڑے گی نہیں چوروں کو چھوڑے گی نہیں۔

Ishaq Dar

petrol price

Sheikh Rasheed

Dollar

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div