Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، 2فرار

کومبنگ آپریشنز میں گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے بھی 3 دہشت گرد گرفتار
شائع 29 جنوری 2023 09:11am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

ڈی جی خان کے موزہ جھنگی میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ڈی جی خان میں دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے کرنا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت روہید خان اور حنیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جو لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر چکے ہیں جبکہ دہشت گردوں سے ایک کلاشنکوف، پستول، 2 ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے گئے۔

سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشنز کے دوران گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے بھی 3 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں کتاب خان، ارشاد الحق اور ارشد صدیقی شامل ہیں جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکاخیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی نے 471 کومبنگ آپریشنز میں 23 ہزار 381 افراد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کیا، اور 95 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 75 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

punjab

CTD

terrorist killed

DG Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div