Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کراچی: اسٹریٹ کرائم کیلئے اسلحہ کرائے پر دینے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

اسٹریٹ کرمنل نے دوران تفتیش اسلحہ کرائے پر حاصل کرنے کا انکشاف کیا تھا.
شائع 28 جنوری 2023 08:34am

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے لیے اسلحہ کرائے پر دینے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق گزشتہ روز تھانہ اتحاد ٹاؤن میں گرفتار ہونے والے رشید احمد نامی اسٹریٹ کرمنل نے دوران تفتیش اسلحہ کرائے پر حاصل کرنے کا انکشاف کیا تھا۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ فراہم والے گروہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر گزشتہ رات مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر بھائی خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مرکزی ملزم کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔

اسلحہ فراہم کرنے والی گینگ کے سرغنہ کی شناخت سمیر حسین عرف روکا ولد عبدالشکور، جبکہ گرفتار ساتھیوں کی شناخت شارق، عباد اور سمیر کے ناموں سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی 5 عدد پستول بمعہ ایمونیشن، دو موٹرسائیکل اور 3 عدد موبائل فون برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Karachi Street Crimes

kemari

Rented Arms

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div