نابالغوں کو سگریٹ، ویپس کی فروخت روکنے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری
اسموکنگ آرڈینس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت نہیں کی جاسکتی
لاہور ہائیکورٹ نے نابالغوں کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
عدالت میں درخواست بیرسٹر احمد پنسوتا کی وساطت سے خضر قریشی نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسموکنگ آرڈینس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس فروخت نہیں کیے جا سکتے۔
مزید کہا کہ حکومت آرڈینس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے،عدالت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت فوری روکنے کا حکم دے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
Lahore High Court
Cigarette
vaping
مزید خبریں
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اہم پیشرفت، لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل
حکومت ایک سال کے اندر پاکستان میں نمایاں تبدیلی لے کر آئے گی، خواجہ آصف
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
نکاح نامے میں شرائط سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا اقدام
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد، پیشی کا نوٹس جاری
25 سے 29 اپریل کے دوران ملک کے کن علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے؟
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.