Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ڈالر بحران: ”آج“ کیلکولیٹر سے جانئے آپ کے اثاثوں کی قیمت کتنی بڑھ گئی

بینکوں میں رکھی رقم کی قدر لاکھوں کے حساب سے کم ہوگئی
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2023 11:08am
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

اگر آپ یا آپ کے والدین پنشنر ہیں اور فرض کریں آپ نے اپنے روزمرہ اخراجات کو پورا کرنے کے لیے بینک میں 50 لاکھ روپے جمع کرائے تھے تو آپ کیلئے بری خبر ہے، کیونکہ جمعرات کو امریکی ڈالر 231 سے بڑھ کر 255.43 روپے تک پہنچنے کے بعد آپ ایک دن میں 480,000 روپے سے زائد کھو چکے ہیں۔

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹ کے مطابق، ”سال 2000 کے بعد، مطلق اور فیصد دونوں لحاظ سے یہ (روپے کی قدر میں) ایک دن میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے۔“

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی جس سے گاڑیاں، مکانات حتیٰ کہ کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہوتی نظر آئیں گی۔

ہم آپ کو نہ صرف آپ کے ممکنہ نقصانات یا اس معاملے میں ہونے والے ممکنہ فوائد کا اندازہ فراہم کر رہے ہیں، بلکہ دو کیلکولیٹر بھی بنائے ہیں جو آپ کو یہ اندازہ لگانے کی اجازت دیتے ہیں کہ جمعرات کو آپ نے ڈالر کے لحاظ سے کتنی رقم کھوئی یا روپے کے لحاظ سے کمائی، اور کس حد تک آپ کی موجودہ تنخواہ میں قوت خرید پر فرق پڑا۔

نقصانات کا حساب لگائیں

☑ اپنی تنخواہ یا بچت یہاں لکھیں

☑ ڈالر کے لحاظ سے کتنا نقصان ہوا

☑ بچت کی بقایا رقم یا آپ کی تنخواہ سے قوت خرید

پی ٹی آئی کے مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا اور پیٹرول 250 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا، کیونکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ڈالر کے بدلے ہوئے ریٹ کی بنیاد پر اوسط درآمدی قیمتوں کا حساب لگائے گی۔

پاکستان خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات دونوں درآمد کرتا ہے، اور اوگرا درآمد کرنے سے قبل ڈالر میں ایندھن کی قیمت خرید کی بنیاد پر پاکستان میں قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

بچت کرنے والوں کا نقصان

روپے کی قدر میں کمی سے سب سے زیادہ دھچکا بچت کرنے والوں اور پنشنرز کو پہنچا ہے۔

پاکستانی روپے کی قدر میں ایک دن میں 24.54 روپے یا 9.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ڈالر کے لحاظ سے دیکھیں تو اگر آپ 50 لاکھ روپوں سے بدھ کو 21 ہزار 645 امریکی ڈالرز خرید سکتے تھے، تو آج آپ صرف 19 ہزار 762 امریکی ڈالرزخرید سکتے ہیں۔

یعنی صرف ایک ہی دن میں آپ کو دو ہزار ڈالرز سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

دوہزار امریکی ڈالر، 1 ڈالر برابر 255.43 روپے کے حساب سے 510,860 روپے بنتے ہیں۔

ڈالر میں اضافے نے آپ کی تمام بچتوں میں 9.6 فیصد تک کمی کردی ہے۔ اگر آپ نے 10 لاکھ روپے بینکوں میں رکھوائے تھے، تو آپ کا 96 ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔

یعنی سامان اور خوراک خریدنے کے لیے آپ کی تنخواہ تقریباً 10 فیصد تک کم ہوجائے گی۔

اثاثوں کی قدر

دوسری جانب آپ کے تمام اثاثوں کی قدر میں 9.5 فیصد کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

روپے کی گراوٹ غیر متوقع نہیں تھی اور بہت سے لوگوں نے اپنی بچت کو امریکی ڈالر یا سونے جیسی قیمتی دھاتوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

تاہم، جمعرات کو روپے کے گرنے سے ایک ہفتے پہلے ایک عام آدمی کے لیے سونا خریدنا خاص طور پر بسکٹس کی شکل میں یا امریکی ڈالر تقریباً ناممکن ہو گیا تھا۔

پھر بھی، آپ کے موجودہ اثاثوں کی قدر میں اگلے چند ہفتوں میں 9.5 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔

فائدے کا حساب لگائیں

☑ اپنے اثاثوں کی قیمت لکھیں

☑ روپے کے لحاظ سے آپ کو ہونے والا کل منافع

☑ اثاثوں کی نئی قیمت

pakistani rupee

US Dollars

US dollar vs PKR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div