Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

مریم نواز ہفتے کے روز وطن واپس پہنچیں گی

مریم نواز جمعے کو لندن سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی
شائع 26 جنوری 2023 01:03pm
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائز مریم نواز 28 جنوری بروز ہفتے کے روز سہ پہر 3 بجے وطن واپس پہنچ جائیں گی۔

مریم نواز 27 جنوری بروز جمعے کو لندن سے دبئی کے لئے روانہ ہوں گی، جس کے بعد وہ غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچیں گی۔

مریم نواز تقریبا ساڑھے 3 ماہ کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں، سینئر نائب صدر (ن) لیگ 6 اکتوبر 2022 کو لندن روانہ ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ 22 جنوری کو مریم نواز کی وطن واپسی کی تاریخ میں پھر ایک دن کی تبدیلی کی گئی، جس کے تحت مریم نواز کو 26 جنوری کی بجائے27 جنوری کو برطانیہ سے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری لاہور پہنچیں گی۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div