Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بلدیاتی انتخابات کا معاملہ پوری دنیا کے سامنےلائیں گے، حافظ نعیم

ریٹرننگ آفیسرز کے ذریعے دھاندلی کی گئی، حافظ نعیم
شائع 26 جنوری 2023 11:59am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ پوری دنیا کے سامنےلائیں گے الیکشن میں ریٹرننگ آفیسر (آراو) اور ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر(ڈی آراو) بہت اہم ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے دھاندلی کی گئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے سوا کوئی الیکشن نہیں چاہتا تھا انتخابات کے انعقاد پرالیکشن کمیشن کے مشکور ہیں، الیکشن میں آراو اور ڈی آراو بہت اہم ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے دھاندلی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری 6 نشستیں ہتھیانے کی کوشش کی جارہی تھی کل ہماری درخواستوں پرسماعت ہوئی اور ہمیں انتخابی نتائج کی درستگی کی یقین کروائی گئی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جبکہ شہرکی ترقی کیلئے اتفاق رائےبہت ضروری ہے۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div