Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بجلی کا بریک ڈاون کیوں ہوا؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

"فریکونسی کے اتارچڑھاؤ، 500کے وی کی ٹرانسمشن لائنزٹرپ ہوئی"
شائع 26 جنوری 2023 10:30am
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

ملک بھرمیں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن سے متعلق نیشنل ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرا دی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق فریکونسی کے اتارچڑھاؤ اور500 کے وی کی ٹرانسمشن لائنز ٹرپ ہوئی جبکہ ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا اور سسٹم بیٹھنے سے11 ہزار356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی۔

رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ بریک ڈاون سے پہلے سسٹم کی فریکونسی 50 میگاہزٹ تھی، جو اچانک بڑھ کر57 میگاہزٹ تک پہنچ گئی جبکہ فریکونسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پرلوڈ، وولٹیج غیرمتوازن ہوا۔

مزید بتایا کہ بنیادی فالٹ گدو ٹرانسمیشن لائنزمیں آیا جبکہ ٹرپنگ کے باعث11ہزار356میگا واٹ بجلی سسٹم سےنکل گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تربیلا، منگلا اور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا تاہم تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی۔

nepra

electricity

K-Electric

Break Down

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div