Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

ایلون مسک نے نام تبدیل کرلیا

تجربات کے شوقین نئے ٹوئٹر سربراہ اب کیا کرنے والے ہیں؟
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2023 05:02pm
تصویر بشکریہ: سی این بی سی
تصویر بشکریہ: سی این بی سی

ایلون مسک اب ٹوئٹرکے ساتھ تجربے کرتے کرتے خود تک آگئے ہیں، نئے ٹوئٹر مالک نے اپنا نام بھی تبدیل کرتے ہوئے نیا شوشہ چھوڑدیا۔

حسب معمول ٹوئٹر پرانتہائی متحرک رہنے والے ایلون مسک نے اپنی اس نئی سرگرمی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا، ’میں نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ’مسٹرٹویٹ‘ رکھ لیا ہے‘۔

لیکن ساتھ ہی ایلون نے صارفین کو یہ بھی بتایا کہ اب ٹوئٹر انہیں یہ نام پھرسے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

یہ خبر پڑھنے والے مسٹر ایلون کی اس ٹویٹ کو اس بات کا عندیہ سمجھ سکتے ہیں کہ کہیں وہ پھرسے ایک نیا فیچر تو متعارف نہیں کروانے لگے یا پھر موجودہ سہولت میں ہی تبدیلی لارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر صارفین اپنا اکاؤنٹ ہینڈل تبدیل نہیں کرسکتے تاہم انہیں اس بات کی پوری اجازت ہے کہ وہ جب چاہے نام تبدیل کرسکتے ہیں۔ تو عین ممکن ہے کہ تجربات کے شوقین ایلون صارفین سے جلد ہی یہ سہولت بھی چھین لیں۔

ٹویٹر

Elon Musk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div