Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پشاور، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے چائے پینا بھی مشکل کردیا

چائے کے شوقین کہتے ہیں اب چائے بھی سکون سے نہیں پی سکتے
شائع 26 جنوری 2023 09:05am

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے چائے کے شوقینوں کا مزہ کرکرا کر دیا ہے۔

پشاور میں کھلی کالی چائے کی پتی کی فی کلو قیمت میں 550 روپے تک اضافہ کے بعد فی کلو چائے کی پتی کی قیمت 1360 روپے تک جبکہ کمپنی کی چائے کی قیمت 1800 سو روپے پہنچ گئی۔

ایک سال قبل 49 ہزار میں ملنے والی 68 کلو چائے کی پتی کی بوری اب 92 ہزار روپے میں مل رہی ہے۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ایک کپ چائے کی قیمت بھی 30 روپے سے بڑھ 50 روپے تک جا پہنچی ہے۔

چائے کے شوقین کہتے ہیں اب چائے بھی سکون سے نہیں پی سکتے۔

چائے کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا نہ رکنے اور ایل سیز نہ کھولنے کی صورت میں اگلے ماہ فی کلو چائے کی پتی قیمت میں مزید 100 روپے اضافہ ہوجائے گا۔

peshawar

Tea

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div