Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی متفرق درخواست میں فریقین سے جواب طلب

کیس کی سماعت 20 فروری تک کے لئے ملتوی
شائع 25 جنوری 2023 02:20pm
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں فیصلے کے خلاف کیس واپس لینے کے لئے عمران خان کی متفرق درخواست میں فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے محسن شاہنواز رانجھا سے کہاکہ آج اس لیے کیس رکھا کیونکہ آپ کا اعتراض تھا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں فیصلہ دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہر کسی کا حق ہے جہاں وہ چاہے اس کے لیے پٹیشن فائل کر سکتا ہے، آج میں نے آپ کی پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ کرنا ہے ۔

جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکلاء کو ہدایت کی کہ آپ اپنی پٹیشن سے متعلق بتائیں، کیا لاہور ہائیکورٹ نے کہا تھا، الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر والے فیصلے کو ٹچ نہیں کریں گے ؟جس پر عمران خان کے وکیل نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ نے کہا وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ٹچ کریں گے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ جب اس طرح ہے تو پھر دو ہائیکورٹس میں یہ معاملہ زیر التوا تو ہو گا، آپ کے حق میں یا آپ کے خلاف آرڈر کروں کچھ آرڈر تو کروں گا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ بہتر ہے فریقین کے وکلاء کو جواب فائل کرنے دیں۔

عدالت نے عمران خان کی پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اور وکلاء سے کہا کہ راستہ نکال لیں دیکھ لیتے ہیں۔

بعدازاں اسلام آبادہائیکورٹ کیس کی سماعت 20 فروری تک کے لئے ملتوی کر دی۔

imran khan

Islamabad High Court

Tosha Khana Reference

justice aamir Farooq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div