Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کوئٹہ، مکان میں گیس لیکج سے دھماکا، 4 بچے جاں بحق

24 گھنٹوں کے دوران شہر میں گیس لیکیج سے 9 افراد جاں بحق
شائع 25 جنوری 2023 09:44am
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث ایک اور گھر اجڑ گیا ہے۔

کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد بادیزئی ٹاؤن میں رہائش پذیر حاجی حنفیا خان کے گھرمیں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میں اس کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

بچوں میں تین سالہ بیٹا بصیر احمد، چھ سالہ بیٹی فرشتہ بی بی ، آٹھ سالہ بیٹا قدرت اللہ تیرا سالہ بیٹا جانان جاں بحق ہو گئے، ساتھ ہی اس کی 30 سالہ اہلیہ حضرت بی بی اور بیٹی بی بی فاطمہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

گیس دھماکے سے گھر کی چھتیں اڑ گئی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، ایک ہی خاندان کے چار لاشیں پہنچنے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا۔

واضح رہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکوں میں اور دم گھٹنے سے 9 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

رواں ماہ کوئٹہ میں گیس لیکیج اور دھماکوں سے مجموعی طور پر نوبہتا جوڑے پولیس آفیسر ڈاکٹر خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے ہیں۔

بلوچستان

Quetta Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div