Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ن لیگ کا نواز شریف کی سزاؤں کیخلاف زیر التوا عدالتی معاملات میں تیزی لانے کا فیصلہ

مریم نواز یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گی، اجلاس میں فیصلہ
شائع 22 جنوری 2023 12:25am
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف۔ فوٹو — فائل
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف۔ فوٹو — فائل

مسلم لیگ نے پارٹی قائد نواز شریف کی سزاؤں کے خلاف عدالتوں میں زیر التوا معاملات میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا۔

لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مریم نواز، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، سینیٹر افنان مشاہد اللہ اور چوہدری سعود مجید شریک ہوئے۔

اجلاس میں مریم نواز شریف کی وطن واپسی سمیت نواز شریف کی سزاؤں کے خلاف عدالتوں میں زیر التواء معاملات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ قانونی ماہرین سے مشورہ بھی لیا گیا۔

ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مریم نواز یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گی اور جو پہلے 7 ڈویژن میں بڑے جلسوں کا اعلان ہوا تھا اب اسے بڑھا کر ملکی سطح پر لے جایا جائے گا، اس ضمن میں مریم نواز پارٹی کی سینئر لیڈر شپ سے مشاورت کریں گی۔

دوسری جانب لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیوٹرل چیز کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات لیڈ کرنے سے متعلق سوال پر نواز شریف نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے بہت جلد اس سب پر بات کریں گے۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

punjab assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div