Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نگراں وزیراعلیٰ کیلئے زرداری کے فرنٹ مین کا نام قبول نہیں، عمران خان

اسٹیبلشمنٹ ابھی بھی نیوٹرل نہیں ہوئی، پی ٹی آءی چیئرمین
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2023 09:11pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے بعد سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے شریفوں سے سودا کیا۔

نجی ٹی ویو کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں الیکشن تو ہوا ہی نہیں، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ شعور والے ہیں، یہ لوگ کیسے پیپلز پارٹی کو منتخب کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پولیس، انتظامیہ سب دھاندلی میں ملوث ہیں، کراچی تو اب کھنڈر بن چکا ہے، میں ٹھیک ہونے کے بعد سندھ آؤں گا، صوبے میں سب سے زیادہ ظلم اور کرپشن عروج پر ہے۔

بلدیاتی انتخابات پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے الیکشن کرانے سے بہتر ہے الیکشن مت کرائیں، الیکشن کمیشن کو نیوٹرل ہونا چاہئے تھا، انہوں نے ہمارے خلاف بھی 7 سے 8 بار غلط فیصلے دیئے۔

خود پر حملے سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھے پہلے ہی پتا تھا مجھ پر حملہ ہو سکتا ہے، حملے کے بعد میں ایف آئی آر تک نہیں کٹوا سکا، یہاں انصاف بالکل ختم ہوچکا ہے، جب تک نظام ٹھیک نہیں ہوگا، معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔

اسٹیبلشمنٹ اور سابق آرمی پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ابھی بھی نیوٹرل ہوئی ہے اور نہ میری نئے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، البتہ جنرل (ر) باجوہ نے ایکسٹینشن کے بعد شریفوں سے سودا کیا اور اس کے بعد حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کردیا۔

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لئے آصف زرداری کے فرنٹ مین کا نام دیا گیا، ہم کبھی بھی ایسا وزیراعلیٰ قبول نہیں کریں گے۔

imran khan

punjab assembly

General Qamar Javed Bajwa

Establishment

Karachi Local Bodies Election 2023

Care Taker CM Punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div