Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

ریاض: میسی نے رونالڈو کو پچھاڑ دیا، امیتابھ بچن کی خصوصی آمد

میسی کی پیرس سینٹ جرمین نے پانچ چارسے فتح سمیٹی۔
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2023 03:10pm

لائنل میسی کی پیرس سینٹ جرمین نے نمائشی میچ میں رونالڈو کی ریاض آل اسٹار کو دلچسپ مقابلے میں پانچ چار سےشکست دے دی۔ میچ میں میسی نے ایک اور رونالڈو نے دو گول اسکور کیے۔ بالی ووڈ کے ’بگ بی‘ امیتابھ بچن نے بھی خوب رنگ جمایا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں 19 جنوری کو رونالڈو اور میسی کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں میسی نے تیسرے ہی منٹ میں گول کردیا۔رونالڈو نے پہلے ہاف میں دو گولز داغے اور یہ دلچسپ مقابلہ ہاف ٹائم تک مقابلہ دو دو رہا، دوسرے ہاف میں ریاض اسٹار نے دو گول کیے۔ پی ایس جی نے تین بار گیند کو جال میں پہنچایا۔

میسی کی پیرس سینٹ جرمین نے پانچ چارسے فتح سمیٹی۔

اس میچ کی خاص بات بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اسٹیڈیم آمد تھی جنہوں نے میچ سے قبل فٹبالرز سے خصوصی ملاقات کی۔

کنگ فہد اسٹیڈیم میں ریاض بمقابلہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) فٹبال کا میچ دیکھنے آنے والے امیتابھ بچن کی تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

اداکارنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پربھی یہ تصاویراورویڈیوزشیئرکرتے ہوئے خوشی کااظہارکیا۔ امیتابھ کو میسی اور رونالڈو سمیت تمام فٹبالرزسے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے کیپشن میں اس شام کو یادگار قراردیتے ہوئے رونالڈو، میسی، مباپے، نیمارسب کو سراہا۔

بطورمہمان خصوصی افتتاح کے لیے مدعو کیے جانے والے امیتابھ نے اس مقابلے کو ناقابل یقین قراردیا۔

وائرل ویڈیوز اور تصاویر پرسوشل میڈیا صارفین نے بھی خوشی کااظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

Cristiano Ronaldo

Riyadh

Amitabh Bachchan

Leonel Messi

saudi football club

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div