Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی نے 35 اراکین کے استعفے منظور کیے تھے
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2023 12:29pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے اُن میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری کے استعفے منظور کیے ہیں۔

اس کے علاوہ حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر، شیر علی ارباب، شاہد احمد، گل داد خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ کے استعفے منظور کیے گئے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف کی جانب سے محبوب شاہ، شیر اکبر خان، علی خان جدون، عامر محمود کیانی، فیض الحسن، شوکت علی، عمر اسلم خان، امجد علی خان، خرم شہزاد، فیض اللہ، ملک کرامت کھوکھر، سید فخر امام، ظہور حسین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، مخدوم خسرو بختیار، عبدالمجید خان، اسما قدیر، منورہ بی بی کے استعفےبھی منظور کیے گئے ہیں۔

اب تک کتنے ارکان کے استعفے منظور ہوئے؟

تحریک انصاف کے اب تک 70 ممبران کے استعفی منظور ہوچکے ہیں جبکہ 46 اراکین کے استعفے تاحال منظور نہیں ہوئے۔

عمران خان سمیت 4 اراکین اسمبلی نے حلف لینا ہے، پی ٹی آئی کے 4 اراکین نے نہ حلف لیا نہ ایوان میں آرہے ہیں، تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی تعداد 20 ہے۔

پی ٹی آئی کے31 جنرل نشستوں اور 4 مخصوص نشستوں پر استعفے منظور کیے گئےہیں۔

الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول

دوسری جانب الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی کے بعد جلد اراکین کوڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

پی ٹی آئی اراکین کا اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کا فیصلہ

ادھر تحریک انصاف کے تمام منتخب اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ ہی دیر میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس سے اسپیکر سے ملاقات کے لئے روانہ ہوں گے۔

تحریک انصاف کے 76 اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔

جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا تھا۔

اسلام آباد

speaker national assembly

PTI MNA

Raja Pervaiz Ashraf

PTI Resignation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div