Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

’چیف الیکشن کمشنر کے بنائے نگران وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے، سپریم کورٹ جائیں گے‘

ہمیں علم ہےکہ الیکشن کمیشن کی سوچ اور نیت کیا ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
شائع 19 جنوری 2023 10:48pm

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ہم نے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے غیر جانبدار نام دئیے، ہم الیکشن کمیشن کا وزیر اعلیٰ تسلیم نہیں کریں گے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ”ہم چیف الیکشن کمشنر کے بنائے نگران وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے اور ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔“

قبل ازیں، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے باہر جانے پر کہنا تھا کہ جتنے برے لوگ ملک چھوڑ دیں اتنا ہی اچھا ہے۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھاکہ نگران وزیر اعلیٰ کے لئے احمد نواز سکھیرا اور ناصر کھوسہ کے غیرجانبدار نام دئیے جو ن لیگ کے قریب رہے ہیں، لیکن ن لیگ اس پر بھی راضی نہیں۔

خیال رہے کہ پہلے سے بھیجا گیا نصیر خان کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ہے جبکہ ناصر کھوسہ پہلے ہی انکار کرچکے ہیں، نوید اکرم چیمہ پنجاب میں اکتوبر 2013 سے جنوری 2015 تک چیف سیکرٹری پنجاب کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے دونوں اسپیکر کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دئیے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا نگران وزیر اعلیٰ چلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا ہے یا نہیں ابھی مشاورت چل رہی ہے، پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر کےلئے قومئ اسمبلی جا رہی ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ٹاؤٹ ہلے ہوئے ہیں، راجہ ریاض کو خود ہی شرم آنی چاہئیے، ہم باہر نکال کر ہی دم لیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کے خلاف ن لیگ نے جو باتیں شروع کر دی ہیں انہیں کرنے دیں، دشمن غلطی کرے تو اسے نہیں روکتے، قائد اعظم کے بعد عمران خان ہی سچے لیڈر ہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی نیت کا پتا ہے، اس کا کام آج کل صرف عمران خان کے خلاف کیسز بنانا ہے۔

Chief Election Commissioner

Chaudhry Pervaiz Elahi

Care Taker CM Punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div