Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت میں قانل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔
شائع 19 جنوری 2023 03:57pm
تصویر بزریعہ بزنس ریکارڈر
تصویر بزریعہ بزنس ریکارڈر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کی جانب سے علی بخاری عدالت کے روبرو پیش ہوئے.

عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے 50، 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری اور شیخ رشید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے، اور کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی

pti

long march

pti leaders

Arrest Warrant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div