Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پہلے مطمئن کریں کہ ایف آئی اے کو نوٹس کیوں دیں؟ دانیہ کی درخواست پرعدالتی ریمارکس

عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ نے اپنی گرفتاری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کی ہے
شائع 19 جنوری 2023 01:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے عامرلیاقت حسین کی نامناسب مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کیس میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پردلائل طلب کرلیے ۔

عدالت نےگزشتہ روز دائرکی جانے والی درخواست کے قابل سماعت ہونے پردلائل طلب کرلیے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کو کیوں نوٹس کیے جائیں، پہلے مطمئن کریں۔ گرفتاری میں کیا خلاف قانون عمل ہوا یہ ثابت کریں۔

گرفتاری کوچیلنج کرتے ہوئے دانیہ اور ان کی والدہ سلمیٰ کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی جانے والی ددرخواست میں ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے سمیت تفتیشی افسرعارفہ سعید کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دانیہ کی گرفتاری کےخلاف قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، گرفتاری کاعمل مکمل طورپرغیرقانونی ہے۔

دانیہ اور والدہ نے کیس میں تفتیشی افسرعارفہ سعید کےخلاف انکوائری کاحکم دینے کی دبھی استدعا کی ہے۔

دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں 15 دسمبر کو لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔

Aamir Liaquat Hussain

Sindh High Court

Dania Shah

Dania Malik

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div