Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

میسی اور رونالڈو کی ٹیموں میں میچ کا ٹکٹ 61 کروڑ روپے میں فروخت

میچ کی مہنگی ٹکٹ نامور سعودی کاروباری شخصیت مشرف الغامدی نے حاصل کی ہے
شائع 18 جنوری 2023 08:10pm
لیونل میسی اور کرسچیانو رونالڈو۔ فوٹو — فائل
لیونل میسی اور کرسچیانو رونالڈو۔ فوٹو — فائل

معروف فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی ٹیموں کے درمیان میچ کا ایک مخصوص ٹکٹ 61 کروڑ 5 لاکھ روپے میں فروخت ہوگیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں 19 جنوری کو رونالڈو اور میسی کی فٹ بال ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جن کی تمام ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں تاہم ایک ایسی مخصوص ٹکٹ بھی ہے جو ایک کروڑ ریال تقریباً 61 کروڑ 5 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئی ہے۔

میچ کی مہنگی ٹکٹ نامور سعودی کاروباری شخصیت مشرف الغامدی نے حاصل کی ہے۔

 فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

ایک کروڑ ریال کی رقم سعودی عرب کے احسان پلیٹ فارم کے ذریعے فلاحی کاموں کے لئے استعمال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کل میسی کی پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کا مقابلہ رونالڈو کے نئے کلب النصر اور ان کے سعودی حریف الہلال کے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک منتخب ٹیم سے ہوگا۔

النصر کے ساتھ 2025 تک چلنے والے 20 کروڑ یورو کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب رونالڈو سعودی عرب میں پہلا فٹ بال میچ کھیلیں گے۔

Saudia Arabia

Cristiano Ronaldo

Riyadh

Lionel Messi

PSG

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div