Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

زرمبادلہ کے ذخائرمیں جلد اضافہ ہوگا، گورنراسٹیٹ بینک

'بینکوں سے کہا ہے خوراک، ادویات، تیل کو ترجیح میں رکھیں'
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2023 02:02pm
اسکرین گریب - پی ٹی وی
اسکرین گریب - پی ٹی وی

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری برآمدات میں کمی آئی ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کااحساس ہے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب اقدامات کرنے پڑے۔

گورنراسٹیٹ بینک نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کاروبار کو سہولت دینی ہے، ایل سی کو جانچنے میں کافی وقت لگتا ہے 33 ہزارایل سیز کے کیسز کلیئرکئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کیلئے امپورٹ میں سہولت پیدا کررہے ہیں، ہمیں بزنس کمیونٹی کی تکالیف کا احساس ہے۔

گورنراسٹیٹ کا کہنا تھا کہ ڈالرز کو دیکھتے ہوئے ہی امپورٹ کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، مزید ڈالرز آتے ہی مزید امپورٹس کو سہولت دینے کا منصوبہ ہے۔ایکسپورٹ کیلئے امپورٹ مال کو ترجیح دی ہے، ہم نے بینکوں سے کہا ہے کہ خوراک، ادویات، تیل کوترجیح میں رکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹرز کے مسائل بھی حل کررہے ہیں۔ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، ایل سیز کیلئے ترجیحات کا تعین کیاجائےگا۔

گورنر اسٹیٹ نے کہا کہ اگر امپورٹرز ڈالر کا بندوبست کرتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہو گا، ایکسپورٹرز کو اپنے ڈالرز سے امپورٹ کا بندوبست کرنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ مال بلا اجازت امپورٹ کے سبب بھی پورٹ پر پھنسا ہوا ہے، شرحِ سود کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔

state bank pakistan

Governor State Bank Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div