Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم نگراں وزیراعلٰی پنجاب کیلئے آج آصف زرداری سے مشاورت کریں گے

مشاورت کے بعد گورنر کو 3 نام بھجوائے جائیں گے
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2023 02:50pm

وزیراعظم شہبازشریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مشاورت مکمل کرلی، اب حتمی فیصلے کے لیے آصف علی زرداری سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم نے لیگی رہنما ملک احمد خان سے ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناموں پرمشاورت کی۔

ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے مقرر کردہ نمائندے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلی کے لیے وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

وزیراعظم شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں پر آصف علی زرداری سے مشاورت کریں گے اور آج شام تک تین فائنل نام گورنر پنجاب کو بھجوا دئیے جائیں گے۔

دوسری جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے والی وزیراعلٰی پرویز الہٰی بھی عمران خان سے مشاورت کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد اور ناصر سعید کھوسہ کا نام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر کے پاس آج رات دس بج کر دس منٹ تک کا وقت ہے، اس کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا اختیار چھن جائے گا،جس کے بعد معاملہ اسپیکر کی کمیٹی میں چلا جائے گا۔

اسپیکر حکومت اور اپوزیشن کے تین تین ناموں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیں گے،جو تین دنوں میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا متفقہ فیصلہ کرے گی،اگر اسپیکر کمیٹی بھی متفقہ نام فائنل نہ کرسکی تو پھر الیکشن کمیشن میں معاملہ جائے گا، جو دو روز میں نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر کرے گا۔

Asif Ali Zardari

Chaudhry Pervaiz Elahi

PM Shehbaz Sharif

Care Taker CM Punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div