Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

عمران خان نے ٹھیک کہا اب شہباز شریف کا بندوبست کریں گے، پرویز الہٰی

نواز شریف شکست کی وجہ سے واپس نہیں آرہا، وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 15 جنوری 2023 02:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی کوئی اسکیم کامیاب نہیں ہورہی، عمران خان نے ٹھیک کہا اب شہباز شریف کا بندوبست کریں گے، نواز شریف شکست کی وجہ سے واپس نہیں آرہا۔

لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شکر ہے اللہ نے ہمیں موقع دیا ،سیرت اکیڈمی اور خاتم النبینﷺ اکیڈمی کا افتتاح کردیا، منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی، تمام ٹیکس بک بورڈ پر خاتم النبینﷺ لکھا جائے گا، سود کے خاتمے کے لئے ہم نے قانون بنایاتھا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم نے تو اعتماد کا ووٹ لے لیا اب ان کو لینا پڑے گا، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑچکی ہے، شہبازشریف کی کوئی اسکیم کامیاب نہیں ہورہی، عمران خان نے درست کہا اب شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کیوں وطن واپس نہیں آرہا، ان کو شکست نظر آرہی ہے، ن لیگ ایکسپوز ہوگئی الیکشن میں منہ چھپاتے پھریں گے، ان کو اعتماد کا ووٹ نہیں ملنا، ایم کیوایم کا حال دیکھ لیں، اب شہبازشریف کسی غیبی مدد کا انتظار کررہا ہے، قوم آپ کو پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے جمع ہوتی نظر آئے گی۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان ایماندار لیڈر ہے، ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، سیلاب ہو یا کوئی اور آفت سب سے پہلے پنجاب حکومت سامنے آئی ہے،عمران خان ملک کے لئے جذبہ رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لئے 3 نام عمران خان سے مشورہ کرکے آج رات 9 بجے تک دے دیں گے، باقی کے 3 نام حمزہ شہباز نے دینے ہیں، اچانک اعتماد کا ووٹ لے کر ہم نے سب کو سرپرائز دیا، نوازشریف نے رانا ثنا کی کلاس لینے کے لئے اسے بلایا ہے۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

cm punjab

imran khan

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div