Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

گورنر کے دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل آج متوقع

نگران وزیر اعلی کے تقرر کے لیے آئین کا آرٹیکل 224 اور 224 اے فعال ہوگئے
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2023 10:02pm
گورنر وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کیلئے دونوں کو خط لکھیں گے۔ فوٹو — فائل
گورنر وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کیلئے دونوں کو خط لکھیں گے۔ فوٹو — فائل

گورنر بلیغ الرحمان کے دستخط کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل کیے جانے کا کوی امکان ہے۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر آج رات وزیر اعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر دیں گے، جس کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل ہو جائے گی۔

دوسری جانب گورنر پنجاب کی اسمبلی کی تحلیل پر آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، ڈیڈ لاک کی صورت میں الیکشن کمیشن کا کردار اہم ہوگا جب کہ نگران وزیر اعلی کے تقرر کے لیے آئین کا آرٹیکل 224 اور 224 اے فعال ہوں گے۔

گورنر وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کیلئے دونوں کو خط لکھیں گے، دونوں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے اپنےامیدواروں کے نام گورنر کو بھیجیں گے، تین دن میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ اسپیکر اسمبلی کے پاس جائے گا۔

اسپیکر ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے گا جس میں اپوزیشن اور حکومت کے تین، تین اراکین ہوں گے، وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر اپنے دو دو نام اس کمیٹی کو بھیجیں گے، کمیٹی نام موصول ہونے کے تین دن کے اندر اپنا فیصلہ دے گی۔

پنجاب اسمبلی کی کمیٹی بھی کسی امیدوار کا نام فائنل کرنے میں کامیاب نہ ہوئی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا، اسپیکر کی کمیٹی کے تجویز کردہ چاروں ناموں میں سے الیکشن کمیشن کسی ایک نام پر کثرت رائے سے فیصلہ سنا دے گا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد نگران وزیر اعلی کا نوٹیفکیشن کردیا جائے گا اور نگران وزیر اعلی اپنی نگران کابینہ تشکیل دے گا۔

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

governor punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div