Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

رونالڈو کی شمولیت کے بعد سعودی کلب کے انسٹاگرام کی قسمت بھی کھل گئی

رونالڈو نے گزشتہ دنوں باضابطہ طور پر النصر کو جوائن کیا
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2023 10:59am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

گزشتہ دنوں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے باضابطہ طور پر سعودی فٹبال کلب النصر کو جوائن کرلیا۔

رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان گزشتہ ماہ کے آخر میں ڈھائی سال کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔

اس معاہدے کا اعلان رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر نے مشترکہ طور پر ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جسے 3کروڑ سے زائد مرتبہ لائیک کیا جا چکا ہے۔

کلب میں شامل ہونے کے چند ہی دنوں میں النصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد حیران کن حد تک بڑھ گئی۔

رپورٹس کے مطابق 30 دسمبر کو رونالڈو کے ساتھ معاہدہ کرنے سے قبل النصر کے انسٹاگرام پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز تھے جو اب حیران کن طور پر بڑھ کر 10 لاکھ سے زائد ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رونالڈو گزشتہ دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ پرائیویٹ جیٹ میں سعودی دارالحکومت پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ان کی سرکاری آمد کی تقریب مرسول پارک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، اس تقریب میں رونالڈو اور النصر کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اسٹار فٹبالر کلب کی جرسی پہن کر میدان میں آئے تو مداحوں نے اس موقع پر بھرپور جشن منایا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی کلب النصر کو جوائن کرنے پر گفتگو کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق رونالڈو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپ میں میرا کام مکمل ہوگیا، النصر سے معاہدہ کرنے سے قبل مجھے کئی جگہوں پر کھیلنے کی پیشکش کی گئی۔

Cristiano Ronaldo

FootBall

saudi football club

al nasr

instagram followers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div