Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

مکی آرتھر کا قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کا دروازہ بند

پی سی بی نے مکی آرتھر کی بطور کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش مسترد کردی
شائع 10 جنوری 2023 08:29pm
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر۔ فوٹو — آئی سی سی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر۔ فوٹو — آئی سی سی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکی آرتھر کی بطور کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش مسترد کردی۔

پی سی بی نے مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنانے کی آفر کی تھی تاہم مکی آرتھر فل ٹائم کوچ کی ذمہ داری لینے کے بجائے کنسلٹنٹ بننے کے خواہشمند تھے۔

بورڈ کی جانب سے پیشکش مسترد کرنے کے بعد مکی آرتھر کا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا باب بند ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ مکی آرتھر کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہے، انہوں نے کوچنگ کی ذمہ داریاں سمبھالنے سے متعلق جواب دینے کے لئے پی سی بی سے وقت مانگا تھا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کنسلٹنٹ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہو جائے گا۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Mickey Arthur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div