Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کار سرکار میں مداخلت کا کیس:عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل گیا

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی
شائع 10 جنوری 2023 11:56am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوی تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت کے معاملے پر عمران خان کی عبوری ضمانت میں کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

بابر اعوان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے آج طبی بنیادوں پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سنجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

pti

ATC

اسلام آباد

imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div